۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
المصطفی

حوزہ/شر پسند عناصر کی منظم منصوبہ بندی کے تحت ہندوستان کے مسلمانوں کی نسل کشی کی صورتحال دنیا کے مصلح انسانوں کے گہرے دکھ و رنج کا باعث بن رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی مسلمانوں کے قتل عام پر المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کا مذمتی بیان جاری۔

جامعہ المصطفی العالمیہ کی جانب سے جاری بیان درج ذیل ہے:

شر پسند عناصر کی منظم منصوبہ بندی کے تحت ہندوستان کے مسلمانوں کی نسل کشی کی صورتحال دنیا کے مصلح انسانوں کے گہرے دکھ و رنج کا باعث بن رہی ہے۔
وحدت اور یکجہتی کے دشمن خصوصی طور پر امریکہ اور اسرائیل اپنی طاقت کے بل بوتے پر ہماری یکجہتی اور اتحاد و اتفاق کو اپنے لئے جان لیوا سمجھتے ہوئے اپنی طاقت کا بھرپور استعمال اقوام عالم اور حکمرانوں کے درمیان تفرقہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اسی تفرقہ انگریزی میں ہی اپنی حیات کو دیکھ رہے ہیں اور آج بھی استعمار کی سیاست تفرقہ ڈالو اور حکومت کرو کی بنیاد پر شر پسند عناصر کو ہندوستان کے اندر متحرک کیا ہے تاکہ ہندوستان کے امن و امان کو خراب کیا جا سکے۔
افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے حال ہی میں انہی شر پسند عناصر کے ذریعے ہندوستان کے مسلمانوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی ہندوستان میں رونما ہونے والے غیر انسانی اور غیر اخلاقی دلخراش واقعات کی مذمت کرتی ہے اور ہندوستانی حکومت سے معاملات کا قانونی حل تلاش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے استعمار کی سیاست اور تفرقہ انگریزی کا شکار نہ بننے کی تاکید کرنے کے ساتھ بہت جلد ہندوستان کے اندر امن و امان کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتی ہے۔

جامعةالمصطفی(ص) العالمیة

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .